اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے احساس پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پروگرام دنیابھرمیں سماجی تحفظ کاسب سے بڑاپروگرام بن چکا ہے اورآئی ایم ایف، عالمی بینک اوراورایشیائی ترقیاتی بینک سمیت اہم ترقیاتی شراکت داروں نے اس پروگرام کوسراہاہے۔انہوں نے یہ بات وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ وچئیرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹرثانیہ نشترسے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرمعاون خصوصی محصولات ڈاکٹروقارمسعوداور سیکرٹری خزانہ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرثانیہ نشترنے وفاقی وزیرکوکوویڈ19 کے تناظرمیں احساس ہنگامی کیش پروگرام اورمستحق خواتین کورقوم کی منتقلی کے طریقہ کارسے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ فی الوقت 1کروڑ50 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد فراہم کی جارہی ہے۔معاون خصوصی نے احساس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو یوٹیلیٹی سٹور اورمقامی گروسری سٹورز کے زریعہ رعایتی نرخوں پرروزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی فراہمی کے طریقہ کارسے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام کامقصد معاشرے کے غریب اورکمزورطبقات اعانت فراہم کرنا ہے اوراس میں غربت اورخواتین کوبااختیاربنانے پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے احساس پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام دنیابھرمیں سماجی تحفظ کاسب سے بڑاپروگرام بن چکا ہے اورآئی ایم ایف، عالمی بینک اوراورایشیائی ترقیاتی بینک سمیت اہم ترقیاتی شراکت داروں نے اس پروگرام کوسراہاہے۔
انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام نے معاشرے کے غریب اورکمزورطبقات کے اقتصادی مسائل کوکم کرنے میں اہم کرداراداکیاہے۔ وزیرخزانہ احساس پروگرام کیلئے معاونت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے غیرہدفی زراعانت کو ہدف پرمبنی بنانے کی ضرورت پرزوردیا اور کہاکہ اس سے زراعانت کا سلسلہ پائیدار اورزیادہ عرصہ تک جاری رہ سکے گا۔