اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) احساس لنگر اور پناہ گاہ ایپ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔احساس ایپ میں ملک میں موجود تمام لنگرخانوں اورپناہ گاہوں کی معلومات ہیں، یہ ایپ پلے اسٹور پر موجود ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک معلوماتی ویڈیو جاری کی ہے۔جس میں انہوں نے احساس لنگر اور احساس پناہ گاہ ایپ کی نمایاں خصوصیات بیان کی ہیں۔احساس ایپ میں ملک کے طول وعرض میں موجود لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کی معلومات ہیں۔یہ ایپ پلے سٹور پر موجود ہے۔سماجی ادارے،رضاکار اور ایپ صارفین خود کو اس ایپ پر رجسٹرکروا کر احساس کے سسٹم کا حصہ بن سکتے ہیں۔وہ افراد جن کے والدین ،خاوند،یا بیوی اہل ہیں مگر وفات پا چکے ہیں ان کی سہولت کے لئے احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اپیل دائر کرنے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔وہ اپنی درخواست پر مرحوم، مرحومہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اور مرحوم/ مرحومہ کے لواحقین میں سے مجوزہ مستحق افراد کا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور اس پتہ پر ارسال کریں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت،ایف بلاک پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد۔ وہ افراد جو 8171 اور پرائم منسٹر لیبر پورٹل پر احساس ایمرجنسی کیش کی امدادی رقم کے لئے اندارج کرواچکے ہیں وہ حتمی نتائج کے لئے ویب پورٹل پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنی اہلیت معلوم کرسکتے ہیں۔