اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے احساس پروگرام کا اجراء کیا ہے جس کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے تحت معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کے حالات بہتر بنانا ہے۔ جمعرات کو پی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ کسی بھی وزارت میں کسی قسم کی بدعنوانی نہیں ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔