اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہےکہ احساس کفالت میں تمام خواجہ سراؤں کوشامل کیا جائےگا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس تعلیمی وظائف کا دائرۂ کار پرائمری سے بڑھا کر اعلیٰ ثانوی تعلیم تک کردیاگیاہے ۔تمام اضلاع میں احساس ون ونڈو مرکز کی طرز پر احساس ضلعی دفاتر کھولے جائیں گے۔