احساس کی جانب سے ویب پورٹل کھول دیا گیا ْ، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

452

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جن احساس کفالت صارفین کو بائیومیٹرک ادائیگیوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں ان کی دادرسی کے لئے احساس کی جانب سے ویب پورٹل کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور احساس فیلڈ سٹاف کے علاوہ حبیب بنک اور بنک الفلاح کے فیلڈ سٹاف کے لئے بھی میرا یہ پیغام ہے جو اس وقت ہمارے ساتھ احساس کفالت میں کام کررہے ہیں۔احساس کفالت کی دو سہ ماہی قسط چل رہی ہے۔ہماری ادائیگیاں ہورہی ہیں۔اور خوشی ہے کہ خواتین کو پیسے مل رہے ہیں۔لیکن کچھ خواتین کو بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے پیسے موصول نہیں ہورہے۔اس سلسلہ میں فیلڈ سٹاف کی معاونت کے لئےایک ایپ بنائی گئی ہے یہ ایپ وٹس اپ گروپس میں آجائے گی۔یہ ایپ ڈاون لوڈ کرلیں۔اور آپ کو جہاں محسوس ہو کہ خواتین کو بائیومیٹرک تصدیق نہیں ہورہی تو اس خاتون کا نام موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر اس ایپ کت ذریعہ ہیڈ آفس کو بتادیں تاکہ ان کو متبادل طریقہ سے ادائیگی کردی جائے ۔