
ہم علمی انقلاب کے دور سے گزر رہے ہیں، بدلتے وقت کے ساتھ خود کو تبدیل نہ کیا تو ہم زندہ نہیں رہیں گے، جنرل مشرف نے آئین توڑا اور پسپائی جبکہ جنرل راحیل شریف نے آئین کی پاسداری کی اور بلندی کی طرف چلے گئے، احسن اقبال کاعالمی کانفرنس سے خطاب
لاہور۔25 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کے دور کا چیلنج یہ ہے کہ ہم جو علم پڑھا رہے اور جو تحقیق کر رہے ہیں وہ ہماری ضروریات کے مطابق ہے یا نہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام منعقد تعلیم میںتحقیق کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔