28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںاحسن اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے...

احسن اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔

14اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی رخصت کے باعث وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی اور خصوصی اقدامات اورپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔مراد سعید نے احسن اقبال پر مبینہ طور پر سکھر ۔ملتان موٹروے منصوبہ میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں