احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوا

71
احسن اقبال
احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوا

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں قائم ایس آئی ایف سی سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزراءاور متعلقہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت کئے جانے والے مختلف اقدامات اور ان پر عمل درآمد کی پیشرفت کا جامع جائزہ لیا۔