احسن اقبال کے مطابق بی آرٹی کے سکوپ میں اضافہ کرپشن اور ان کے منصوبوں کے سکوپ میں اضافہ محض لاگت میں اضافہ ہے، ڈاکٹر شہباز گل

57
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے مطابق بی آرٹی کے سکوپ میں اضافہ کرپشن اور ان کے منصوبوں کے سکوپ میں اضافہ محض لاگت میں اضافہ ہے۔منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس کے جواب میں کہا کہ جب بی آرٹی کے سکوپ میں اضافہ ہوتا ہے تو اس بڑھتی ہوئی لاگت کو آپ کرپشن کہتے ہیںاور جب آپ کے کسی منصوبے میں اضافہ ہو تو کیا اسے صرف لاگت میں اضافہ کہا جائے۔انہوں نے احسن اقبال کا ٹویٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب منصوبے کی لمبائی، پل، سروس ایریا اور سیلابی بند کا اضافہ کیا جاتا ہے تو لاگت بھی بڑھتی ہے۔