احسن اور بابر ورلڈ 6-ریڈسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

88
احسن اور بابر ورلڈ 6-ریڈسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

کوالالمپور۔28ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے زیر اہتمام ورلڈ 6-ریڈسنوکر چیمپئن شپ جمعرات سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہوگی۔

پاکستان کے کیوئسٹ احسن رمضان اور بابر مسیح ورلڈ 6-ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں مدمقابل ہوں گے۔اس سے قبل، دونوں کیوئسٹ نے اسی مقام پر ایشین 6-ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی تھی۔