احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

دوحہ۔6فروری (اے پی پی):پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں احسن رمضان نے اپنے ایرانی حریف شاہین سبزی کو باآسانی چار-ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایشین انڈر 21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل یکطرفہ رہا جہاں پاکستان کے احسن رمضان اور …

دوحہ۔6فروری (اے پی پی):پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں احسن رمضان نے اپنے ایرانی حریف شاہین سبزی کو باآسانی چار-ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایشین انڈر 21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل یکطرفہ رہا جہاں پاکستان کے احسن رمضان اور ایران کے شاہین سبزی مقابل تھے۔

احسن رمضان نے 57، 65 اور 54 کے شاندار بریک کے ساتھ ایرانی حریف کو باآسانی ہرا دیا، ان کی جیت کا سکور ان کے حق میں 30-79، 69-22، 119-15، 44-72 اور 44-74 رہا۔ قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنل میں احسن رمضان نے اپنے ہم وطن حسنین اختر کو کانٹے کے مقابلے میں چار، تین فریمز سے زیر کر دیا۔

احسن رمضان نے اس جیت میں 118 کا سنچری بریک کھیلنے کے ساتھ 84 اور 54 کے عمدہ بریک بھی کھیلے۔ احسن رمضان کی کامیابی کا سکور ان کے حق میں 66-30، 2-118، 67-37، 1-84، 62-69، 68-7 اور 6-52 رہا۔ ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان جونیئر ٹیم آج صبح 5:40 بجے گلف ایئر کی فلائٹ نمبر جی ایف 752 کے ذریعے کراچی پہنچے گی جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔