احسن ظفر بختاوری یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کور کمیٹی کے رکن منتخب

104
Ahsan Zafar Bakhtavari
Ahsan Zafar Bakhtavari

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)میں یونائیٹڈبزنس گروپ (یو بی جی) کی کور کمیٹی کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر احسن ظفر بختاوری کو یو بی جی کی کور کمیٹی کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

اسلام آباد چیمبر کے نائب صدر ناصر محمود چوہدری اور سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ احسن بختاوری باصلاحیت شخصیت ہیں ،امید ہے کہ وہ ملک بھر کی تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری نے احسن بختاوری کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کور کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پرمسرت کا اظہار کیا ہے۔