احمدپورشرقیہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ اوچ شریف اور تھانہ نوشہرہ جدید میں لوگوں کی سہولت کیلئے کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ایس پی نوید ارشاد نے تھانہ اوچشریف اورتھانہ نوشہرہ جدیدکھلی کچہری کی جس میں متعدد شہریوں نے شرکت کی۔
ایس پی کے ہمراہ ڈی ایس پی ، ایس ایچ اوز،میڈیا نمائندگان اور تحصیل کی دیگر معزز شخصیات نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی ۔ایس پی نے کھلی کچہری میںتمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔
ایس پی نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا انقعادہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دیلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ایس پی نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515745