احمدپورشرقیہ،سینئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کا ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجن بہاولپور کا مطالعاتی دورہ

67

احمدپورشرقیہ۔ 19 نومبر (اے پی پی):سینئر مینجمنٹ کورس لاہور کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ کیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہورکے زیراہتمام چلنے والے چھتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ڈی پی او بہاولپوراسد سرفراز خان نے ان آفیسرز کوپنجاب پولیس کی ورکنگ،پبلک سروس ڈلیوری، کرائم فائٹنگ اور فیلڈ فارمیشنزاور ریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع کے سیکیورٹی انتظامات، کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کے علاوہ پولیس ویلفئیرپراجیکٹس،پولیس خدمت مراکز جو کہ شہریوں کو بہترین سروسز ڈلیوری فراہم کر رہے ہیں۔

ڈی پی او نے آفیسرز کو بہاولپور کی تاریخ، ریجن بھرمیں کرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً ضلع رحیم یارخان کے کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارہ میں بتایا۔انہوں نے زیر تربیت افسران سے خطاب کے دوران اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔آفیسرز نے ریجن میں پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ڈی پی او بہاولپور اور وفد سربراہ کے مابین یادگاری سوونیئرز کا تبادلہ کیا گیا۔