احمدپورشرقیہ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمدپورشرقیہ نوید ارشادنے خدمت مراکز کو پبلک سروس بہتر بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی’’پبلک سروس پالیسی‘‘کےتحت خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔قائم مقام ڈی پی او نوید ارشادنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت واضع وژن ہے۔خدمت مرکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دینا ہے۔
خدمت مراکز میں دی جانے والی تمام سہولیات کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں۔خدمت مراکز میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور بداخلاقی جیسے عناصر کی جھلک بھی نظر آئی تو متعلقہ اسٹاف کے خلاف بہت سخت ایکشن لیا جائے گا۔ قائم مقام ڈی پی او نے خدمت مراکز میں صفائی، موسمی صورتحال اورسکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518055