احمدپورشرقیہ،20ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے لیے ٹریفک اور سیکیورٹی پلان جاری

98

احمدپورشرقیہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں 20 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے لئے ٹریفک اور سکیورٹی پلان سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کی زیر صدارت 20ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی بارے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر مسرت جبیں نے ہدایت کی کہ ریلی کے ٹریک کی مرمت و بحالی سمیت شرکاء اور شائقین کے لیے عارضی خیمہ بستی، کھانے پینے کی سہولیات اور دیگر ضروری اقدامات بر وقت مکمل کئے جائیں اورڈیراور فورٹ سے ملحقہ سڑکوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ساتھ ساتھ ایک کلچرل فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔کمشنر بہاول پورڈویژن مسرت جبیں نے کہاکہ ریلی کے مو قع پر ٹریفک اور سکیورٹی پلان سمیت دیگر سہولیات کے لیے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز خان اور ایم ڈی سی ڈی اے طارق محمود بخاری شریک ہوئے۔اجلاس میں جی ایم ٹی ڈی سی پی نعمان خان، منیجر ٹی ڈی سی پی نعیم اقبال بیگ نے بریفنگ دی۔