احمد پور شرقیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سب کیمپس کی تعمیر کے لئے 4090.294 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کنول شوذب

77

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئےہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سب کیمپس کی تعمیر کے لئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 4090.294 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ‏ہائر ایجوکیشن کمیشن "اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی استحکام”کے نام سے ایک پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے جس کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور روزانہ جانے والے طلباو طالبات جو پہلے لوکل ٹرانسپورٹ پر دھکے کھا کر روزانہ 65کلومیٹر سفر طے کرتے تھے، ان کے لئے احمدپور شرقیہ سے بہاولپورتک 3یونیورسٹی بسیں روزانہ چلیں گی۔