اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے، چینی وزیر اعظم کا سمر ڈیووس فورم2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب

3
Chinese Prime Minister Li Keqiang
Chinese Prime Minister Li Keqiang

بیجنگ۔25جون (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این ) کے مطابق تھیان جن شہر میں سمر ڈیووس فورم2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ ہمیں غیر متزلزل طور پر جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو اپنانا چاہئے، آزاد تجارت اور کثیر الجہتی کو برقرار رکھنا چاہئے، اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تضادات اور اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے

۔ چین بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے تیار ہے۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ باہمی فائدے مند تعاون میں مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ چین ایپک، ایس سی او، برکس اور جی 20 جیسے کثیر الجہتی تعاون میں فعال طور پر شرکت جاری رکھے گا اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہاکہ ترقی کی تلاش میں باہمی کامیابی حاصل کی جائے۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، تعاون کے منافع کو وسیع کرنے اور ترقی کے ثمرات بانٹنے کا خواہاں ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین فعال طور پر عالمی مارکیٹ میں شامل ہوتا رہے گا اور عالمی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔ لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے اور چین کے ساتھ مل کر ترقی کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

فورم کی افتتاحی تقریب میں ایکواڈور کے صدر نوبوا، سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ، کرغزستان کے وزیر اعظم قاسم علیوف، سینیگال کے وزیر اعظم سونکو، ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن اور 90 سےزیادہ ممالک اور خطوں کے 1700 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔