اداروں پر الزامات ، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے، عطا تارڑ کی پریس کانفرنس

234
امریکی کانگریس کمیٹی نے آج پی ٹی آئی کا ”سائفر ڈرامہ“ بے نقاب کر دیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی آج سرٹیفائیڈ جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں، ان کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ کیسی ٹانگ ہے جب ریلی میں جائے تو بھاگ کر گاڑی میں بیٹھا دیتی ہےاورجب عدالت جانا ہو پلستر لیتی ہے، میرا چیلنج ہے کہ شوکت خانم کے علاوہ کسی نجی ہسپتال سے عمران خان کا میڈیکل کرایا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، میڈیکل سائنس بھی حیران ہے کہ ایسا کون سا زخم ہے جو اتنے عرصے بعد بھی نہیں بھر رہا۔ وہ جمعرات کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آج ایک مفرور ملزم جو کئی عدالتوں کو مطلوب ہے اس کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر ہے ، یہ واحد ملزم ہے جو مرضی کی تاریخیں اور وقت مقرر کرتا ہے، کوئی بھی عام ملزم عدالت میں پیش نہ ہوتو اس کی ضمانت خارج کردی جاتی ہے لیکن عمران خان کے کیسز میں ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عادی ملزم ہے جو عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہر ہوچکا ہے، اس کا فارن فنڈنگ کیس 6 سال تک چلتا رہا اس کیس کو بھی مختلف عدالتوں میں چیلنج کرکے زیر التوا رکھا گیا، اب بھی کیسز کو تاخیر کاشکار کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ٹانگ ہےجو کہتی ہے کہ میرا علاج صرف شوکت خانم ہسپتال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرا ٓباد واقعہ میں کہا گیا کہ 4 گولیاں لگی تھیں لیکن میڈیکل رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ ایک گولی نہیں تھی۔یہ سمجھدار ٹانگ ہے جو ریلی میں جاتے ہوئے بھاگ کر گاڑی میں بیٹھ جاتی ہے اور جب عدالتوں کی بات ہوتو پلستر چڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے، میڈیکل رپورٹ کہتی ہے کہ سوزش پائوں میں ہے اورعمران خان کہتا ہے کہ گھٹنے پر سوزش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹانگ خراب نہیں بلکہ نیت خراب ہے،ٹانگ سمجھدار کیسے ہوسکتی کہ کب ٹھیک ہوجانا ہے اور کب تکلیف میں جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شوکت خانم ہسپتال کے علاوہ عمران خان کا میڈیکل کرایا جائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسرکا ہسپتال ہے، آج تک نہیں سنا کہ وہاں پر آرتھوپیڈک کا علاج ہوتا ہے، ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ شوکت خانم کی جعلی رپورٹس کو مسترد کیا جائے ، یہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال کے عطیات جوئے میں،جائیداد کی خریداری اور ٹانگ کی جعلی رپورٹس بنانے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سائنس بھی حیران ہے کہ یہ کون سا زخم ہے جو اتنے عرصہ بعد بھی نہیں بھرا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اتنے بیوقوف نہیں کہ آپ کے ہرجھوٹ کو مان جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایک مجرم ہیں چاہے روئیں یا جو بھی کریں عدالتوں میں پیش تو ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کے تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، ادارے کے ایک افسر کا نام بگاڑ کر دھمکیاں دی گئیں اس کا مقصد افسران کوسیاست ملوث کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آباد واقعہ مذہبی منافرت کا واقعہ ہے ، پکڑے جانے والے شخص نے بھی اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہربیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کا مقصد دشمنوں کو خوش اور اپنے اداروں کو بدنام کرنا ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ وزیرآباد واقعہ کے حوالے سے اگر کوئی شواہدہوں تو وہ سامنے لائیں، الزامات سے باہر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قومی سلامتی کے اداروں کے علاوہ الیکشن کمیشن سے بھی خائف ہیں کیونکہ وہاں سے کچھ نوٹسز جاری ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان نے ایک گھنٹے کےلئے گھروں سے باہر نکلنے کی کال دی۔ دراصل یہ چیف جسٹس کے حق میں ریلی ہے بتایا جائے کہ اس ریلی کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے، شفاف تحقیقات کےلئے اداروں کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔