اداروں پر حملہ کرنا اور خوف کا ماحول پیدا کرنا مافیا کی پرانی چالیں ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

84

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کےمشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اداروں پر حملہ کرنا اور خوف کا ماحول پیدا کرنا مافیا کی پرانی چالیں ہیں۔پیرکو رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نیب میرا مشورہ لیتی تو انہیں نیب آرڈیننس 1999سیکشن 31 کے تحت طویل عرصہ قبل آپ جیسے غنڈہ گردوں کے خلاف تحقیقات کرنا چاہیے تھیں،آپ لوگ نیب کی تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملہ کرنا اور خوف کا ماحول پیدا کرنا مافیاز کی پرانی چالیں ہیں۔