اداروں کی تباہی میں بڑا کردار خورشید شاہ کا ہے، وہ بھرتیوں کی کمیٹی کے سربراہ تھے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ بیان

83
کورونا وائرس کی وبا کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ
کورونا وائرس کی وبا کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا کردار خورشید شاہ کا ہے، وہ بھرتیوں کا امبار لگانے والی کمیٹی کے سربراہ تھے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ خورشید شاہ اپنے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ انہی کا ہے،وہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا امبار لگا یا، جو دیمک اداروں کو لگی اس کے سب سے زیادہ ذمہ دارخورشید شاہ ہیں۔