30.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومشوبزاداکارشوکت زیدی سپرد خاک، نماز جنازہ میں اداکارسہیل احمد،جواد وسیم سمیت سینکڑوں...

اداکارشوکت زیدی سپرد خاک، نماز جنازہ میں اداکارسہیل احمد،جواد وسیم سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

- Advertisement -

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):نامور اداکار شوکت زیدی کو میانی صاحب قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو یہاں میانی صاحب جناز گاہ میں ادا کی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کے ناموراداکارسہیل احمد، جواد وسیم ، مجاہد عباس ،ارتضی علی اور سماجی و سیاسی شخصیات سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

یاد رہے کہ اداکار شوکت زیدی ہفتہ کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے،وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شوکت زید ی کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ شوکت زیدی ایک شریف النفس انسان اور لازوال صلاحیتوں کے مالک تھے،انڈسٹری میں ان کا خلاء صدیوں پورا نہیں ہو گا۔

اداکار سہیل احمد نے کہا کہ شوکت زیدی ایک بے ضرر انسان تھے،انہوں نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا، ان کے چہرے پر مسکراہٹ ہر وقت موجود رہتی تھی،وہ ایک عرصہ تک شعبہ صحافت سے بھی وابستہ رہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اداکار جواد وسیم نے کہا کہ شوکت زیدی نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کیلئے بھی لکھا، انہوں نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=429752

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں