اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):معروف ڈرامہ آرٹسٹ اوشنا شاہ اپنے جیون ساتھی کی سالگرہ منانے ویانا پہنچ گئیں ۔اوشنا شاہ جن کی چند ماہ پہلے ہی حمزہ امین سے شادی ہوئی تھی جو بیرون ملک مقیم ہیں ۔
پیر کو اوشنا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی سالگرہ کی متعدد تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ’’اس دنیا میں چھائی تمام ناامیدیوں اور افراتفری کے درمیان اپنے شاندار شوہر کی سالگرہ مناتے ہوئے انہیں زبردست سکون وعافیت کا احساس ہوا ہے۔
میں اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں کہ جن کی وجہ سے ہم اور خاندان اکٹھے ہیں ،بے شک صحت کی ساتھ خوشیاں بہت معنی رکھتی ہیں، برتھ ڈے بوائے- تمھارا میری زندگی میں ہونا ہی میرے لیے بہت اہم ہے ‘‘۔تصاویر میں اوشنا اپنے شوہر کے ساتھ بے حد خوش نظر آ رہی ہیں ۔
اوشنا شاہ گزشتہ دس سال ڈرامہ انڈسٹری میں ہیں اور انہوں نے متعدد کامیاب ڈرامے دیئے جن میں بشر مومن،حبس اور بلا شامل ہیں ۔وہ جلد ہی نئے ڈرامہ سیریل میں نظر آئے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401555