لاہور۔24جنوری (اے پی پی):اداکارہ روحی بانو کی پانچویں برسی25جنوری کو منائی جائے گی ۔منفرد انداز اور لب و لہجے کی ملکہ اداکارہ روحی بانو 10اگست 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔
انہوں نے 80 کی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا۔روحی بانو نے ڈرامہ کرن کہانی، سانول موڑ مہار، پھول والوں کی سیر، کانچ کا پل، زرد گلاب اور دروازہ سمیت مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔انہوں نے ضمیر، پالکی، انسان، اناڑی، تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت، پہچان، بڑا آدمی سمیت متعددفلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔
اکلوتے جواں سالہ بیٹے کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کے بعد روحی بانو اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں اور کئی سال فائونٹین ہائوس میں گزارے۔روحی بانو 25جنوری2019 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=432691