26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومشوبزاداکارہ روحی بانو کی چھٹی برسی منائی گئی ، مداحوں کی جانب...

اداکارہ روحی بانو کی چھٹی برسی منائی گئی ، مداحوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):معروف اداکارہ روحی بانو کی چھٹی برسی ہفتہ 25 جنوری کو منائی گئی۔ روحی بانو 10 اگست 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی اداکاروں میں ہوتا تھااور ایک وقت میں ٹی وی ڈرامہ اور روحی بانولازم و ملزوم تھے۔

روحی بانونے کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ، زیر زبر، دھند، سراب، قلعہ کہانی ہو، حیرت کدہ،پکی حویلی اور دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں جاندار اداکاری اور یادگار کردار ادا کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔ انہوں نے منو بھائی، شوکت صدیقی، بانو قدسیہ، اشفاق احمد، حسینہ معین اور کے کرداروں کو اپنی بے مثال اور جاندار اداکاری سے اعلی سطح پر پہنچا دیا۔

- Advertisement -

روحی بانو نے اناڑی، خدا اور محبت، تیرے میرے سپنے، نوکر، ضمیر،پہچان، سیاں اناڑی، دشمن کی تلاش، دل ایک کھلونا، گونج اٹھی شہنائی، راستے کا پتھر، بڑا آدمی، آج کا انسان، پالکی، کائنات، زینت، کرن اور کلی، دلہن ایک رات کی،جزیرہ آدھا چہرہ اورٹیپو سلطان سمیت بے شمار فلموں میں شاندار اداکاری کر کے مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں روحی بانو کو پی ٹی وی ایوارڈ، نگارایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

وہ 25جنوری 2019ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔ ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور فنکار برادری کی جانب سے انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551394

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں