- Advertisement -
لاہور۔4اگست (اے پی پی):پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آرا کی9 ویں برسی کل5 اگست بروز منگل کو منائی جائے گی۔وہ 1938میں ہندوستان میں پیدا ہوئیں،ان کا اصل نام پتلی بائی تھا،شمیم آرا کی پہلی سپر ہٹ فلم سہیلی تھی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
انہوں نے درجنوں فلموں میں کامیابی سمیٹی جن میں انارکلی،کنواری بیوہ، فرنگی، ہمراز، آگ کا دریا،آنچل اور قیدی شامل ہیں۔شمیم آرا کی جوڑی چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے ساتھ بہت پسند کی گئی،پاکستان میں پہلی رنگین فلم نائلہ میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہیں کامیاب خاتون ہدایت کارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 5 اگست2016 کو وفات پا گئی تھیں ۔
- Advertisement -