28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومشوبزاداکارہ صبیحہ خانم کا یوم پیدائش منایا گیا

اداکارہ صبیحہ خانم کا یوم پیدائش منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سحر انگیز شخصیت کی مالک اداکارہ صبیحہ خانم کا پیر کو 88واں یوم پیدائش منایا گیا ۔1950

اور 1960 کی دہائی کی پاکستانی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کر کے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 16 اکتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہونے والی ان کا اصل نام مختار بیگم تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستانی سنیما پر سپرہٹ فلموں کے ساتھ راج کیا ، جن میں کنیز ، مکھرا ، انوکھا ، تہذیب اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں بھی فلموں میں ایوارڈ یافتہ اداکاری کی۔ مجموعی طور پر انہوں نے 130 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔ کچھ بہترین ٹیلی ویژن ڈرامے بھی ان کے کریڈٹ پر تھے۔ اپنی زیادہ تر فلموں میں صبیحہ نے اپنے شوہر مرحوم سنتوش کمار (سید موسیٰ رضا) کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے۔ 1986

ء میں حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔ صبیحہ خانم کا 13 جون، 2020 کو 85 سال کی عمر میں ورجینیا، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں انتقال ہوا ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401651

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں