- Advertisement -
لاہور۔11مارچ (اے پی پی):اداکارہ طاہرہ واسطی کی بارہویں برسی11مارچ پیرکو منائی گئی۔لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں فن اداکاری کے جوہر دکھانے والی طاہرہ واسطی80کی دہائی میں پی ٹی وی کی صف اول کی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں،
ان کے مشہورڈرامو ں میں افشاں،جانگلوس،دلدل،کشکول شامل ہیں۔انہیں پی ٹی وی کے مشہور تاریخی ڈرامے آخری چٹان میںملکہ ازابیل کے کردار سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔طاہرہ واسطی گیارہ مارچ2012 کومختصر علالت کے بعد 68برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،ان کے مختلف ڈراموں میں نبھائے جانے والے کرداران کے پرستاروں کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=446754
- Advertisement -