28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومشوبزاداکارہ نرگس نے شوہر کوتشددکیس میں معاف کردیا،صلح نامے کا بیان حلفی...

اداکارہ نرگس نے شوہر کوتشددکیس میں معاف کردیا،صلح نامے کا بیان حلفی جمع،سماعت ملتوی

- Advertisement -

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت میں معروف اداکارہ نرگس پر تشدد کے مقدمے میں نامزد پولیس انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف زیرِ سماعت کیس میں مدعیہ نے صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ،اداکارہ نرگس نے شوہرماجد بشیر کوتشددکیس میں معاف کردیا،ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں نرگس کو شدیدتشدد کا نشانہ بنایاتھا جس کا مقدمہ اداکارہ نرگس نے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا تھا،ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین نے عبوری ضمانت پر سماعت کی،انسپکٹر ماجدبشیر تشدد کیس میں ابھی تک عبوری ضمانت پر تھے،اداکارہ نرگس کے مطابق خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی، نرگس کے معاہدہ کے مطابق تین سال تک ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے،کسی جگہ پرماجد بشیر نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو شرعی علیحدگی لوں گی،میرے خاندان والے ناراض ہیں مگربڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا،عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے ،نرگس نے بتایا کہ باقی زندگی اپنے بیٹے مرتضی اوربیٹی معصومہ کیلئے جینا چاہتی ہوں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی اورآئندہ سماعت پر داخل صلح نامے پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ،ملزم ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541911

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں