23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومشوبزاداکار خالد بٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں شوبز کی نامور شخصیات...

اداکار خالد بٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں شوبز کی نامور شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

- Advertisement -

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):ناموراداکار خالد بٹ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کے روز بعد از نمازِ عصر واپڈا ٹائون لاہور میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں شوبز کے نامور فنکاروں اداکارفردوس جمال، ڈائریکٹرسید نور ،راشد محمود ،جواد وسیم،جاوید رضوی،اشرف خان،حامد رانا،سردار کمال،کاشف محمود ،

سردار اورنگزیب لغاری،ٹیپو سلطان،فاروق بٹ،حسیب پاشا،خواجہ سلیم،پرویز رضا،آغا عباس،باسط خان، جواد بٹ،محسن جعفر ،خالد محمود بٹ،قیصر جاوید،ناصر نقوی،بازل فردوس،غفار لہری،توقیر پاشا،شاہ جہان رانا،افتاب اکبر،صابر گاگا ،اشفاق حسین ،عثمان راج،بلال قریشی، علی محمد،اشرف چوہدری اورجمشید احمد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اداکار خالد بٹ جمعرات کو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔اس موقع پر شوبز فنکاروں نے اداکار خالد بٹ (مرحوم) کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالد بٹ ایک شریف النفس انسان تھے،شوبز کی دنیا میں ان کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو گا۔ اداکار فردوس جمال نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں خالد بٹ کو ہمیشہ دوسروں کا احساس کرنے والا پایا ،وہ ہماری ٹیم کے ایک باصلاحیت اداکار تھے ، ان کی لازوال اداکاری نے دوسروں کیلئے سبق آموز نقوش چھوڑے ہیں۔

ڈائریکٹرسید نور نے کہا کہ خالد بٹ کا شمار ان انسانوںمیں ہوتا تھاکہ جنہوں نے کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی ، بیماری کی حالت میں بھی ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی،انہوں نے اپنے طویل فنی کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں،فلموں اور تھیٹر میں کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،حکومت کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=429288

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں