22.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 9, 2025
ہومشوبزاداکار لالہ سدھیر کا یوم پیدائش 25جنوری کومنایا جائے گا

اداکار لالہ سدھیر کا یوم پیدائش 25جنوری کومنایا جائے گا

- Advertisement -

لاہور۔24جنوری (اے پی پی):پاکستان فلم سٹار لالہ سدھیر کا یوم پیدائش 25جنوری (جمعرا ت )کو منایا جائے گا۔ لالہ سدھیر25جنوری 1922 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام شاہ زمان آفریدی تھا لیکن فلم انڈسٹری میں وہ لالہ سدھیر کے نام سے مشہور ہوئے ۔

انہوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔لالہ سدھیر نے اپنے دور کی معروف ترین فلمی اداکارائوں نور جہاں،صبیحہ خانم،شمیم آرا، نیئر سلطانہ،فردوس،بہار،رانی اور دیگر کے ساتھ بطور ہیرو اداکاری کے جوہر دکھائے۔

- Advertisement -

لالہ سدھیر کی معروف ترین فلموں میں ماہی منڈا،یکے والی، سسی، باغی،مان پتر،جی دار اور دیگر قابل ذکر ہیں۔لالہ سدھیر19جنوری1997 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=432745

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں