- Advertisement -
لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):نامور اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ شادی کرنے میں انسان کو جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بزنسمین ہوتا ۔
ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے ساتھ اچھی طرح انڈر سٹینڈنگ کر لینی چاہیے تب جا کر کوئی فیصلہ لیں، شادی کرنے میں انسان کو جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ مجھے حقیقی طور پر اداکارہ سونیا حسین جیسی لڑکی پسند ہے ، البتہ اگر پروفیشنل طور پر بات کریں تو صبا قمر اور سجل علی بہت اچھا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو کوئی بڑا کاروباری شخص ہوتا،میرااس وقت سیلون کا کاروبار بھی ہے جو اللہ کے فضل سے بہتر چل رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=420757
- Advertisement -