16.4 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںادب دوست کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی شاکر شجاع آبادی...

ادب دوست کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی شاکر شجاع آبادی کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ملاقات

- Advertisement -

ملتان ۔ 20 مارچ (اے پی پی):ادب دوست کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے شاکر شجاع آبادی کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی اور انکی عیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ شاکر شجاع آبادی کی ادبی خدمات سے انکار ممکن نہیں، وہ ادب کے حوالے سے اس خطے کی پہچان ہیں، شاکر شجا ع آبادی کے علاج کیلئے بھی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی سی محمد علی بخاری بھی ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

بعد ازاں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے شجاع آباد میں ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ لیا اور صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی(ڈائیو) کی جانب سے خاطر خواہ نتائج موصول نہیں ہورہے۔

ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا نظام آؤٹ سورس کیا جاچکا، صفائی کا ذمہ دار نجی سیکٹر ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انقلابی منصوبہ ہے اور اس کی عملداری پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ون ٹائم کلینگ مکمل کرکے شہریوں کو واضح فرق نظر آنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574740

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں