اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ وزارت صحت سےجاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اپم اے اور وزارت صحت کے حکام کی جمعرات کو 4بجے کراچی میں اہم اجلاس ہو گا جس کا مقصد ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بناناہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ حکومت کو عوامی مشکلات اور مسائل کا ادراک ہے۔