اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستانی پلیئر محمدارسلان قادر نے سب سے زیادہ 6 گولز کئے

253
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ایپوہ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستانی پلیئر محمدارسلان قادر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز حاصل کیا، ارسلان 6 گولز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا اور آسٹریلوی ٹیم نے چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا مگر زیادہ گولز میں پاکستانی پلیئر ارسلان قادر نے میدان مار لیا،