اراکین سینٹ کی سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی مذمت

99

اسلام آباد ۔10 مارچ(اے پی پی) سینٹ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر کامل علی آغا نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت توہین آمیز مہم چلائی جارہی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اگر اجازت دی جائے تو وہ توہین آمیز مواد کی مذمت کے لئے قرارداد پیش کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ وہ اس معاملے پر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سے بات کرلیں۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہیں۔