ارجنٹائن اور چلی میں 6.4 درجے شدت کا زلزلہ

110

بیونس آئرس ۔ 21 نومبر (اے پی پی) مغربی ارجنٹائن اور چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ ارجنٹائن کے زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی صوبے سان جون میں زمین میں 130 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا تاہم فوری طور پر کسی مانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔