ارجنٹائن فٹ بال ورلڈ کپ کا فاتح ، روسی صدر کی ارجنٹائن کے ہم منصب کو مبارک باد

220
ارجنٹائن فٹ بال ورلڈ کپ کا فاتح ، روسی صدر کی ارجنٹائن کے ہم منصب کو مبارک باد

ماسکو۔19دسمبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ارجنٹائن کے فٹ بال فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر ارجنٹائن کے اپنے ہم منصب البرٹو فرنینڈز کو مبارک باد دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر کے پریس سیکرٹری دیمتری پیسکوف نے گزشتہ روز تہنیتی پیغام میں کہا کہ صدر نے اپنے ارجنٹائن کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے 36 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے پر انہیں مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم نے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں اتوار کو فرانس کی ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے کے شکست سے دوچار کیا۔