ارجنٹائن میں چین کا سولر پارک 160,000 گھروں کو روشن کرے گا

89

بیونس آئرس۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) ارجنٹائن میں چین کا بنایا گیا سولر پارک 160,000 گھروں کو روشن کرے گا۔ارجنٹائن کے صوبہ جوجوئی میں چلی اور بولیویا کی سرحد کے قریب واقع لیتھیم کے ذخائر سے مالامال ریمورٹ پہاڑی علاقے کوچاری میں چین نے 390 ملین ڈالر کی لاگت سے سطح سمندر سے 4 ہزار میٹر کی بُلندی پر ‘کوچاری سولر پارک’ تعمیر کیا ہے جس کے پہلے حصے کا افتتاح گزشتہ منگل کو کر دیا گیا ہے۔یہ سولر پارک لاطینی امریکہ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سولر پارک ہے جو 160,000 سے زیادہ گھروں کو روشن کرے گا اور تین حصوں کوچاری ون ،ٹو اور تھری پر مشتمل ہے ، ان تمام پارکس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 300 میگا واٹس ہے،اس پارک میں 1.18ملین سولر پینلز نصب ہیں اور پارک 800 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس پارک سے مقامی سطح پر 1200لوگوں کو ملازمت حاصل ہو گی۔اس پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کے ساتھ کاربن اخراج میں 325,000 ٹن تک کمی آئے گی۔