ارجنٹائن کو مہنگائی سے نکالنے کے لیے زیر التوا معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ، آئی ایم ایف

57
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

واشنگٹن۔4فروری (اے پی پی):آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نےکہا کہ ارجنٹائن کو مہنگائی اور غربت سے نکالنے کے لیے زیر التوا معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ ارجنٹائن کو مہنگائی کے اس انتہائی خطرناک راستے سے نکالنے پر مرکوز ہے۔ گزشتہ ہفتے ارجنٹائن اور آئی ایم ایف نے اعلان کیا تھا کہ وہ اقتصادی اصلاحات کے بدلے میں 44 بلین ڈالر کے قرض پر دوبارہ گفت و شنید کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات ارجنٹائن کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ پیش کرتے ہیں کیونکہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں غربت بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ، انہوں نے ان قیاس آرائیوں پر تبصرے سے انکار کیا کہ ارجنٹائن کی کانگریس کی اس معاہدے کو مسترد کر دیا تو کیا ہو گا۔