17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںارجنٹائن کو 2022 کا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی انجری مسائل...

ارجنٹائن کو 2022 کا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی انجری مسائل کے باعث 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائرز سے باہر

- Advertisement -

بیونس آئرس۔19مارچ (اے پی پی):ارجنٹائن کے بین الاقوامی شہرہ آفاق سٹار فٹبالر لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز کے 2 میچز سے باہر ہوگئے،انٹر میامی کے فاروڈ میسی اٹلانٹا یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

فٹبال کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ گول کے مطابق سٹار فٹبالر پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے میچز سے باہر ہوئے ہیں، انہیں امریکی فٹبال لیگ میں انٹرمیامی کےلئے کھیلتے ہوئے پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔انٹر میامی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ37 سالہ لیونل میسی کوکم درجے کی انجری ہے لیکن وہ ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میں 21 مارچ کو یوروگوائے اور 25 مارچ کو برازیل کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم جنوبی امریکا کی 10 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائنگ گروپ میں سرفہرست ہے،یہ 21 مارچ بروز جمعہ یوروگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ 25 مارچ کو برازیل کے خلاف کوالیفائر میچ کھیلے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب برازیل کے نامور فٹ بالرنیمار بھی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574040

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں