ارجنٹائن کے سفیر آئیون آئیون اسوچ کی وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات

ارجنٹائن کے سفیر آئیون آئیون اسوچ کی وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) ارجنٹائن کے سفیر آئیون آئیون اسوچ جو پاکستان میں 8 سالہ خدمات کے بعد دوبارہ پاکستان میں تعینات ہوئے ، نے جمعہ کو وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ سفیر نے کہا کہ وہ تجارت، ثقافت اور تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کے ساتھ تعاون …

ارجنٹائن کے سفیر آئیون آئیون اسوچ کی وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) ارجنٹائن کے سفیر آئیون آئیون اسوچ جو پاکستان میں 8 سالہ خدمات کے بعد دوبارہ پاکستان میں تعینات ہوئے ، نے جمعہ کو وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ سفیر نے کہا کہ وہ تجارت، ثقافت اور تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تعلیمی شعبہ میں ارجنٹائن کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے اور اس کا تذکرہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن ایمانداری ہمیشہ آپ کو اچھی منزل کی جانب گامزن کرتی ہے۔ ارجنٹائن میں شرح اور معیار تعلیم 60ءکی دہائی میں بہت بہتر تھی جو اب 99 فیصد سے کم ہو کر 85 فیصد ہوگئی ہے جو باعث تشویش ہے۔ مزید یہ کہ ہمارے ملک میںکچھ سماجی معاشی مشکلات بھی ہیں جنہوں نے تعلیمی نظام کو متاثر کیا ہے۔ سفیر نے کہا کہ وہ اوران کے سفارتخانے کی ٹیم حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر تعلیمی شعبہ میں کام کرنا چاہتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply