بیونس آئرس ۔ 14 نومبر (اے پی پی) ارجنٹائن کے شمال مغربی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 62 میل (100 کلو میٹر)تھی ۔زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح 8 بجے صوبہ لا ریو جا کے شہر چلیکسیٹو میں محسوس کئے گئے۔