اردنی فوج نے غزہ کے لیے امدادی سامان کے آٹھ ہیلی کاپٹر بھیج دیئے

72
Jordanian army
Jordanian army

عمان۔21نومبر (اے پی پی):اردن نے غزہ کے لیے امدادی سامان کے8ہیلی کاپٹر بھیج دیئے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق اردن کی فوج نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ اس نے سات ٹن سے زائد امدادی سامان سے لدے 8 ہیلی کاپٹر غزہ کے لئے بھیجے ہیں جو اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے باعث انسانی بحران سے دوچار ہے۔

فوج نے کہا کہ خوراک، ادویات اور بچوں کے لئے سامان لے جانے والے ہیلی کاپٹر اردن سے فلسطینی سرزمین کی طرف روانہ ہو گئے جہاں یہ امداد عالمی غذائی پروگرام کے حوالے کر دی جائے گی۔