اردن ،ترکی اور متحدہ عرب امارات نے لیبیا پر عائد اسلحہ پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، ماہرین اقوام متحدہ

74

نیویارک۔ 08نومبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اردن ،ترکی اور متحدہ عرب امارات نے لیبیا پر 2011ء سے عائد اسلحہ پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزی کی اور اسے کھلم کھلا اسلحہ کی فراہمی جاری رکھی ۔ سفارتکاروںنے اردن پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے مشرقی لیبیا کے جنگجوئوں کے سرغنہ خلیفہ ہفتر ،کے حامیوں کو فوجی تربیت فراہم کی ،جس نے طرابلس پر قبضہ کے لئے حملے کرائے ۔اسی طرح یو اے ای اور ترکی پر بھی لیبیا کو اسلحہ کی فراہمی کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔