اردن میں ہردوسرا شخص سگریٹ نوشی کرتا ہے،عالمی ادارہ صحت

جنیوا ۔ 5 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اردن کی نصف آبادی سگریٹ نوشی کی عادی ہے اور ملک میں ہر دوسرا شخص سیگریٹ نوشی کرتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی طرف سے سال 2018ءمیں سگریٹ نوشی کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ ’تمباکو نوشی اور امراض …

جنیوا ۔ 5 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اردن کی نصف آبادی سگریٹ نوشی کی عادی ہے اور ملک میں ہر دوسرا شخص سیگریٹ نوشی کرتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی طرف سے سال 2018ءمیں سگریٹ نوشی کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ ’تمباکو نوشی اور امراض قلب‘ کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں اردن کو سیگریٹ نوشوں کا ملک قرار دے کر اس کے تباہ کن اثرات پر بھی خبردار کیا گیا۔رپورٹ میں دنیا کے دوسرے خطوں میں تمباکو نوشی کے اعدادو شمار بھی جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اردن میں ہونے والی اموات کا 12 فی صد سگریٹ نوشی کا نتیجہ ہیں۔ تمباکو نوشی سے 34 فیصد اموات سانس کی بیماریوں کے لاحق ہونے سے ہوتی ہیں۔ 18 فی صد امرض قلب اور 13 فی صد خون کی شریانوں کی بیماریوں سے واقع ہوتی ہیں۔