اردن نے فوجی طیارے کے ذریعے لبنان سے مزید 12 شہریوں کو نکال لیا

130
Ministry of Foreign Affairs of Jordan
Ministry of Foreign Affairs of Jordan

عمان۔21اکتوبر (اے پی پی):اردن نے فوجی طیارے کے ذریعے لبنان سے مزید 12 شہریوں کو نکال لیا۔ شنہوا کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ رائل اردن کی فضائیہ کا طیارہ بیروت ۔رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، جس میں خوراک ، امداد ، ادویات اور طبی سامان پہنچایا گیا۔

وزارت کے ترجمان سفیان قداح نے کہا کہ لبنان میں اردنی شہریوں کے انخلا کی یہ پانچویں پرواز ہے۔ اب تک 114 اردنی شہریوں کو رائل اردنی ایئر فورس کے طیاروں کے ذریعے لبنان سے نکالا جا چکا ہے جنہوں نے لبنان میں اردنی سفارت خانے کی طرف سے فراہم کردہ انخلاکے پلیٹ فارم پر اندراج کرایا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ انخلا وزارت کی طرف سے اردن کی مسلح افواج، عرب فوج، سکیورٹی ایجنسیوں، وزارت داخلہ اور قومی مرکز برائے سلامتی اور بحران کے انتظام کے تعاون سے تیار کردہ منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگست کے آغاز سے لبنان میں 3,353 اردنی شہری کوئین عالیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے لبنان سے واپس آئے ہیں۔