
اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نور خان ایئربیس پر پرتپاک انداز میں رخصت کیا
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو واپس روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نور خان ایئربیس پر انہیں پرتپاک اندازمیں رخصت کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی موجود تھے۔ واپس روانگی سے قبل شاہ عبداللہ نے نور خان ایئربیس پر جے ایف 17 تھنڈر کا شاندار فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔ اپنے دو روزہ دور ے کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے الگ الگ ملاقات کی۔