اردواناور ٹرمپ کے درمیان ٹویٹس کا تبادلہ،ترک صدر کی میزبانی بڑا اعزاز ہے، صدر ٹرمپ

94
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

انقرہ۔ 18 مئی (اے پی پی)ترک صدررجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آپس میں ٹویٹس کا تبادلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پیج سے پیغامات اور ویڈیو شئیر کی ہیں۔ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ترک صدر کی میزبانی بڑا اعزاز ہے، کے الفاظ کے ساتھ پریس کانفرنس کی ویڈیو کو شئیر کیا ہے۔اس کے جواب میں صدر اردوان نے کہا ہے کہ میزبانی کا شکریہ جناب صدر ، میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے مذاکرات مستحکم اتحاد اور اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت دیں گے۔