اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):اردو ادب کے بلند پایہ شاعر جگر مرادآبادی کی سالگرہ اتوار کو منائی گئی۔ جگر مرادآبادی کا اصل نام علی سکندر اور تخلص جگر تھا۔ بھار تی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں پیدا ہوئے اور اسی نسبت سے مرادآبادی کہلائے۔ ان کا شمار 20 ویں صدی کے اردو کے مشہور شاعروں میں ہوتا ہے۔ جگر مرادآبادی 6 اپریل 1890ء کو مرادآباد میں پیدا ہوئے اور کم عمری میں ہی اپنے والد سے محروم ہو گئے۔
انہوں نے مدرسے سے اردو اور فارسی سیکھی۔ شروع میں ان کے شاعری کے استاد رسہ رامپوری تھے۔ جگر مرادآبادی کی نمایاں تصانیف میں داغ جگر ،شعلہ طور اور آتشِ گل شامل ہیں۔ جگر مرادآبادی 9 ستمبر 1960ء کو انتقال کر گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے جگر مرادآبادی کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578827